محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اس سال رمضان المبارک کے 30 روز ے ہونے کا امکان ہے۔
پاکستان میٹرولوجیکل ڈپارٹمنٹ کی جانب سے کی گئی پیشگوئی کے مطابق ملک بھر میں عید الفطر 11 اپریل کو ہونے کا امکان ہے جس کا مطلب ہے کہ رمضان المبارک 30 روز پر مبنی ہو گا۔
یاد رہے کہ پاکستان میں رمضان المبارک کا آغاز 12 مارچ سے ہوا ہے جس کے بعد شوال کا چاند 10 اپریل کو نظر آ سکتاہے۔
اگر رمضان المبارک 29 روز کا ہوتا ہے تو عید الفطر 10 اپریل کو ہو گی جس سے پاکستانیوں کو 5 چھٹیاں ملنے کا امکان ہے ۔
دوسری جانب متحدہ عرب امارات میں عید کی تعطیلات 29 رمضان سے 3 شوال تک ہونے کا اعلان کیا گیا ہے، اس برس رمضان کا مہینہ 30 دن کا ہونے کا قوی امکان ہے۔



















