پاکستان میں عید الفطر کے حوالے سے رمضان کے پہلے عشرے میں ہی پشگوئیوں کا سلسلہ جاری ہے۔
حال ہی میں اس حوالے سے ایک 100 سالہ قمری کلینڈر سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے جو 1401 ہجری سے 1500 ہجری یعنی 1981 سے 2072 تک محیط ہے۔
اس میں عید کے متعلق ہر سال کی تاریخوں کی درجہ بندی کی گئی ہے، اس کلینڈر کے مطابق پاکستان میں 2024 میں عید 10 اپریل بروز بدھ کو ہو گی۔
یاد رہے کہ اس قمری کلینڈر کے مطابق پاکستان میں عید سے متعلق 1981 سے اب تک تمام پیشگوئیاں درست ثابت ہوئی ہیں۔



















