پاکستان تحریک انصاف کو ایک اور زور دار جھٹکا لگ گیا ہے۔
خیبر پختونخوا سے سینیٹ کی گیارہ نشستوں کے لیے بیالیس امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کا عمل مکمل ہو گیا ہے۔
اپوزیشن جماعتوں نے پی ٹی آئی کے مراد سعید پر مفرور ہونے، فیصل جاوید پر مکمل جائیداد ظاہرنہ کرنے اور اعظم سواتی کو قومی اسمبلی کے لیے نااہل قرار دینے کی بنا پر اعتراضات اٹھائے ہیں۔
پی ٹی آئی نے سابق وزیر اعلیٰ محمود خان ، پیپلز پارٹی کی روبینہ خالد سمیت دیگر امیدواروں فدا خان، دلاور خان، احمد مصطفی اور شازیہ کے تجویز اور تائید کنندہ پر اعتراضات کیے۔
صوبائی الیکشن کمشنر نے اعتراضات پر فیصلہ محفوظ کرلیا جبکہ امیدواروں کی حتمی فہرست میں اس کی تفصیلات جاری کی جائیں گی۔



















