Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

مالی مشکلات سے تنگ آکر معروف بلڈر نے خودکشی کر لی

مالی مشکلات سے تنگ آکر معروف بلڈر اور ڈیولپر کمال خان نے خودکشی کر لی۔

پولیس کے مطابق کمال خان کے گھر سے خوکشی کا نوٹ بھی برآمد ہوا جس میں انہوں نے لکھا تھا کہ وہ گزشتہ دو سال سے شدید مالی مشکلات سے دو چار تھے۔

پولیس نے کہا کہ کمال خان کا نام کم از کم 17 ایف آئی آرز میں شاملِ تفتیش رہا ہے، جن میں سے 7 کیسس میں وہ ضمانت پر تھے۔

پولیس نے بتایا کہ ملک سے باہر مقیم کمال خان کی اہلیہ اور بچوں نے اس معاملے پر بات کرنے سے صاف انکار کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ 12 سالوں سے کمال ان سے رابطے میں نہیں تھا اور نا ہی وہ کمال سے کوئی رابطے رکھنا چاہتے تھے۔

پولیس کا کہنا تھا کہ بظاہر واقعہ خودکشی ہی معلوم ہوتا ہے تاہم واقعے سے متعلق مزید تحقیقات کر رہے ہیں۔

متعلقہ خبریں