رمضان میں قدرت بھی مہربان ہے، محکمہ موسمیات نے روزہ داروں کو خوشخبری سنادی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق ملک میں بارش برسانے والا ایک اسپیل آج سے ملک میں داخل ہورہاہے، ملک کے بالائی علاقوں میں آج سے بادل برسیں گے۔
بارش کی پیشگوئی کے ساتھ محکمہ موسمیات کا کہنا ہےکہ بارش کا یہ اسپیل تین دن تک جاری رہے گا، ابرِ رحمت سے بالائی علاقوں اور جڑواں شہروں کے درجہ حرارت میں کمی کا امکان ہے۔
بارش سے کے پی ، گلگت بلتستان، آزاد کشمیر اور پہاڑی علاقوں کے درجہ حرارت میں کمی ہوگی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق بلوچستان کے سیلاب زدہ علاقوں میں مزید بارشیں نہیں ہوں گی تاہم کراچی میں گرمی کی شدت کم ہوجائےگی ، جنوب مغرب سےسمندری ہوائیں بحال ہونے سے درجہ حرارت میں کمی آنے لگی۔



















