Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

کوئٹہ سمیت بلوچستان ایک بار پھر زلزلے کے جھٹکوں سے لرز اٹھا

کوئٹہ سمیت بلوچستان ایک بار پھر زلزلے کے جھٹکوں سے لرز اٹھا ہے۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ اور گردونواح میں آج پھر زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔

زلزلے کی شدت 3 اعشاریہ 9 ریکارڈ کی گئی جبکہ زلزلے کی گہرائی 42 کلو میٹر تھی۔

زلزلہ پیما مرکز کا کہنا ہے کہ زلزلے کا مرکز کوئٹہ سے 86 کلو میٹر شمال مشرق میں پاک افغان سرحد کے قریب تھا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی صوبائی دارالحکومت کوئٹہ سمیت چمن، پشین، قلعہ عبد اللہ، نوشکی، دالبندین اور تفتان میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے، تاہم  زلزلے کی شدت 5.4 تھی اور زلزلے کا مرکز کوئٹہ کے جنوب مغرب میں 150 کلو میٹر دور تھا جبکہ گہرائی 35 کلومیٹر زیر زمین تھی۔

متعلقہ خبریں