Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

سانحہ 9 مئی، 5 ملزمان کی ضمانت منظور

سپریم کورٹ نے 9 مئی واقعے کے 5 ملزمان کی ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواستیں منظور کرلیں۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں جسٹس جمال مندوخیل کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ  نے سانحہ 9 مئی کے پانچ ملزمان کی ضمانت کی اپیلوں کی سماعت کی،  سپریم کورٹ نے پولیس اور پراسیکیوشن کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔

دوران سماعت جسٹس جمال مندوخیل نے کہا ریلی نکالنا یا سیاسی جماعت کا کارکن ہونا جرم ہے؟ خدا کا خوف کریں یہ کس طرف جا رہے ہیں۔

جسٹس مندوخیل نے مزید کہا کہ پشاور میں سانحہ آرمی پبلک اسکول دہشتگردی کا واقعہ تھا، کوئٹہ میں وکلا پر خودکش دھماکہ کیا گیا وہ دہشتگردی تھا، اپنا سیاسی کھیل سیاسی میدان میں لڑیں، عدالتوں میں سیاسی لڑائی نہ لڑیں۔

ذرائع کے مطابق ملزمان کی ضمانتیں 50-50 ہزار روپے کے ضمانتی مچلکوں کے عوض منظور کی گئیں۔

ملزمان اویس، سیف اللہ، نصراللہ، کامران اور وقاص پر حمزہ کیمپ راولپنڈی حملے سمیت توڑپھوڑ کا الزام ہے، ان کے خلاف تھانہ نیوٹائون میں درج مقدمہ درج تھا۔

متعلقہ خبریں