Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پرنسپل لاہور جنرل ہسپتال کا مریضوں کی سہولیات میں اضافے کیلئے اہم اقدام

پرنسپل لاہور جنرل ہسپتال نے نظم و نسق اور مریضوں کی سہولیات میں اضافے کیلئے اہم اقدام اٹھالیا۔

تفصیلات کے مطابق صفائی ستھرائی و مجموعی بہتری کیلئے 5 رکنی ویجیلنس اینڈ مانیٹرنگ کمیٹی تشکیل دے دی گئی جس کا پرنسپل پروفیسر الفرید ظفر نے باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔

ویجیلنس اینڈ مانیٹرنگ کمیٹی کے سربراہ پروفیسر ڈاکٹر محمد شاہد ہوں گے، ڈاکٹر جاوید ممتاز، ڈاکٹر محمد مقصود، کمیٹی کے ممبران میں شامل ہیں۔

ڈاکٹر لیلیٰ شفیق اور پرنسپل نرسنگ کالج کمیٹی کا حصہ ہونگی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق کمیٹی کے ارکان تمام شعبوں کے ریکارڈ کی جانچ پڑتال کر سکیں گے۔

پرنسپل پروفیسر الفرید ظفر نے کہا کہ کمیٹی کی سفارش پر ملازمین کی غفلت اور ڈسپلن کی خلاف ورزی پر فوری ایکشن ہو گا، کمیٹی روزانہ اپنی رپورٹ اور تاثرات میڈیکل سپرنٹنڈنٹ کو بھجوائے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ کمیٹی کے ارکان مریضوں کو بہترین علاج معالجہ کی سہولیات کی فراہمی میں اپنا کردار ادا کریں گے۔

متعلقہ خبریں