کیٹی بندر کے ماہی گیروں نے گہرے سمندر میں شکار کے دوران کروڑوں روپے مالیت کی سوا‘ مچھلی پکڑ لی ہے۔
تفصیلات کے مطابق ماہی گیرغلام مصطفیٰ جت ، عبداللہ جت اور دیگر نے شکار کے دوران ‘کھارو چھان کے قریب کاجھر کریک کے مقام پر شکار کے لئے جال پھینکا تو قیمتی ’سوا مچھلی ان کے ہاتھ لگ گئی۔
قیمتی مچھلی کے شکار پر ماہی گیروں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی، سوا مچھلی کا شکار کرنے والے ماہی گیروں کا کہنا ہے کہ انہیں یقین نہیں آرہا ہے کہ قیمتی مچھلی ہمارے جال میں پھنس گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق شکار کی گئی سوا مچھلی کی مالیت 15 کروڑ سے زائد بتائی جارہی ہے، جسے فروخت کے لئے کراچی فش منڈی بھیجا گیا ہے، جس کی آج نیلامی ہوگی۔
واضح رہےکہ ایک ہفتہ قبل بھی کھاروچھان کے ماہی گیروں نے گہرے سمندر سے کروڑوں روپے مالیت کی سوا مچھلی پکڑی تھی جوکہ گیارہ کروڑ روپے میں فروخت ہوئی۔



















