Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

سال 2024: آج دن اور رات کا دورانیہ برابر، کتنے گھنٹوں کا ہوگا؟

ہر سال عیسوی کلینڈر میں 21 مارچ کا دن ایسا ہوتا ہے جس کے دن اور رات کا دورانیہ برابر ہوتا ہے اور پھر موسمِ بہار کا آغاز ہوجاتا ہے۔

’’کبھی کے دن بڑے کبھی کی راتیں بڑی‘‘ اُردو کا یہ محاورہ آپ نے سنا ہوگا مگر عیسوی سال میں دو روز ایسے آتے ہیں جو اسے غلط ثابت کر دیتے ہیں۔

عیسوی کلینڈ میں 21 مارچ وہ دن ہے جس کے دن اور رات کا دورانیہ بارہ بارہ گھنٹے کا ہوتا ہے، پھر بائیس مارچ سے دن لمبے اور راتیں چھوٹی ہونا شروع ہوجاتی ہیں، یہ موسم گرما (گرمی) کی آمد کی اطلاع ہوتی ہے۔

21 مارچ کے بعد دنیا بھر میں موسم بہار کا آغاز ہوجاتا ہے جس کے بعد درختوں پر پھل اور فصلوں کا دانا پکنا شروع ہوجائے گا۔

اس حوالے سے ماہرین کا کہنا ہے کہ 20 مارچ کو سورج بارہ بروج کا سفر طے کرتے ہوئے برج حمل میں داخل ہوجاتا ہے اور اس دن کو نوروز بھی کہتے ہیں، تاہم بعض ممالک میں نوروز کے دن کو منایا جاتا ہے۔

 

متعلقہ خبریں