Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

صوبائی وزیر صنعت چوہدری شافع کا پنجاب سمال انڈسٹریز کارپوریشن کے آفس کا دورہ

صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین نے پنجاب سمال انڈسٹریز کارپوریشن کے آفس کا دورہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ادارے کے مختلف شعبوں کا معائنہ کیا اور ورکنگ کا جائزہ لیا گیا۔

ایم ڈی پنجاب سمال انڈسٹریز کارپوریشن سدرہ یونس نے ادارے کی ورکنگ اور آئندہ کے لائحہ عمل کے بارے میں بریفنگ دی جبکہ اجلاس میں پنجاب روزگار اسکیم پر پیش رفت کا بھی جائزہ لیا گیا۔

 صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین نے کہا کہ صنعت کاروں کو نئی انڈسٹریز لگانے کے حوالے سے بہترین سہولیات دی جارہی ہیں، انڈسٹریل اسٹیٹس میں عالمی معیار کا صنعتی انفراسٹرکچر فراہم کیا جارہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب روزگار اسکیم کے تحت ایک لاکھ روپے سے 1 کروڑ روپے تک کے آسان قرضے دیئے جارہے ہیں، پنجاب سمال انڈسٹریز کارپوریشن کی اسکمیوں سے روزگار کے نئے مواقع پیدا ہونگے۔

ان کا کہنا تھا کہ معشیت کے فروغ میں ایس ایم ای سیکٹر کو بینادی اہمیت حاصل ہے، مسقبل مین ایگریکلچر لینڈ پر کوئی بھی انڈسٹری لگانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین حسین نے بزنس فیسیلیٹیشن سنٹر کا بھی دورہ کیا۔

ماہانہ کی بنیاد پر بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے 5 محکموں کے افسران کو تعریفی سرٹیفکیٹ سے نوازا گیا۔

صوبائی وزیر صنعت و تجارت سے پیسک ملازمین ورکرز یونین کے عہدیداروں نے بھی ملاقات کی۔

اس موقع پر سیکریٹری انڈسٹریز احسان بھٹہ، ایم ڈی پیسک سدرہ یونس، سیئنر اکنامک ایڈوائزر جاوید اقبال ، سی ای او پی بی آئی ٹی جلال حسن سمیت دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔

متعلقہ خبریں