Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

بارش کا نیا اسپیل، محکمہ موسمیات نے روزہ داروں کو اچھی خبر سنادی

رمضان میں موسم، روزے داروں پر مہربان ہوگیا، بالائی علاقوں میں رم جھم اور پھوار ہوگی۔

محکمہ موسمیات نے ملک کے بالائی علاقوں میں بارش کی نوید سنا دی، خیبرپختونخوا ، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں بارش اور پہاڑوں پر روئی کے گالے برسیں گے ۔

کراچی میں سمندری ہواؤں کی بحالی کے بعد گرمی کی شدت میں کمی کا امکان ہے جبکہ  ملک کے دیگرعلاقوں میں موسم خشک اور مطلع جزوی ابر آلود رہے گا۔

شہر قائد میں آج موسم گرم اور خشک رہے گا ، کل سے موسم میں بہتری آئے گی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق خیبرپختونخوا میں سورج اور بادلوں کی آنکھ مچولی ہوگی، 3 روز تک بادل برسیں گے ۔

پشاور۔ چترال، دیر،سوات، کوہستان، کرم،خیبر، مانسہرہ اور ایبٹ آباد کے اضلاع میں بھی بارش کا امکان ہے۔

متعلقہ خبریں