Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

خیبرپختونخوا اسمبلی کا اجلاس آج ہونے یا نہ ہونے میں ابہام پیدا ہوگیا

پشاور: خیبرپختونخوا اسمبلی کا اجلاس آج ہونے یا نہ ہونے میں ابہام پیدا ہوگیا ہے۔

خیبر پختونخوا اسمبلی اجلاس پر حکومت اور گورنر خیبرپختونخوا آمنے سامنے آگئے، حکومت نے گورنر کے فیصلے کے خلاف عدالت بھی جانے کا عندیہ دے دیا ہے۔

اس حوالے سے وزیر قانون نے کہا کہ گورنر کا اجلاس بلانے کا فیصلہ غیر آئینی ہے جبکہ اجلاس بنانے کے معاملے پر اسمبلی سیکرٹریٹ نے محکمہ قانون کو خط لکھ دیا۔

خط اسپیکر صوبائی اسمبلی بابر سلیم سواتی کی ہدایت پر لکھا گیا جس میں گورنر کی جانب اسمبلی اجلاس بلائے جانے کے معاملے پر قانونی حیثیت پوچھی گئی۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ اپوزیشن کی جانب اسمبلی اجلاس نہ بلانے کے معاملے پر ہائی کورٹ میں رٹ دائر کیے جانے کا امکان ہے۔

واضح رہے کہ خیبر پختونخوا اسمبلی کی خواتین کی مخصوص نشستوں پر منتخب ہونے والوں کی حلف برداری نہ ہو سکی۔

متعلقہ خبریں