Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

سیاحتی مقام ناران میں برفانی تودے گرنے سے متعدد ہوٹلز تباہ

پاکستان کے مشہور سیاحتی مقام ناران میں جھیل روڈ پر برفانی تودے کی زد میں آکر متعدد ہوٹلز تباہ ہوگئے۔

کاغان ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل شبیرخان نے بتایا کہ ناران روڈ پر مختلف مقامات پر گلیشیر آنے کی وجہ سے بند ہیں۔

. کے ڈی اے کے ہنگامی اجلاس میں بتایا گیا کہ ناران بازار مکمل محفوظ ہے اور کسی قسم کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تاہم جھیل روڈ پر موجود تقریباً آٹھ ہوٹلز کو شدید نقصان پہنچا ہے ۔

مقامی انتظامیہ کے ساتھ ملکر ابتدائی نقصان کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔

 

متعلقہ خبریں