وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاک فوج دہشت گردی کے ناسور کے خاتمے کیلئے پرعزم ہے۔
وزیراعظم کی جانب سے ڈیرہ اسماعیل خان میں پاک فوج کے قافلے پر ہونے والے دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کی گئی ہے۔
شہباز شریف نے پاک فوج دہشتگردی کے ناسور کے مکمل طور پر خاتمے کے لیے پر عزم ہے، جب تک ملک سے دہشتگردی کا مکمل سدباب نہیں ہو جاتا ہماری دہشتگردی کے خلاف جنگ جاری رہے گی۔
وزیراعظم نے دہشت گرد حملے میں شہید ہونے والے اہلکاروں کے لیے دعائے مغفرت اور ان کے اہل خانہ کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔
واضح رہے کہ ڈیرہ اسماعیل خان میں خودکش حملہ آور نے سیکیورٹی فورسز کے قافلے کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں دھرتی کے 2 بہادرسپوت شہید ہوگئے۔



















