عید الفطر سے قبل پاکستان ریلوے نے مسافروں کے لئے بڑا اعلان کر دیا ہے۔
چیف ایگزیکٹو آفیسر ریلوے عامر بلوچ کا کہنا ہے کہ پاکستان ریلوے نے عید کے موقع پر اسپیشل ٹرینیں چلانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ عید سپیشل ٹرینیں چلانے کیلئے تمام انتظامات کیے جائیں، اسپیشل عید ٹرینوں کا شیڈول جلد جاری کیا جائے گا۔
عامر بلوچ نے کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی ہوئی تو ہم بھی عید پر کرائے کم کر دیں گے۔



















