پاکستان میں عیدالفطر پر چھٹیوں سے متعلق بڑی خبر آگئی ہے۔
پاکستان میں اس سال ممکنہ طور پر عیدالفطر 10 اپریل بروز بدھ کو ہونے کا امکان ہے، اس لحاظ سے عیدالفطر کے موقع پر 6 چھٹیاں ملنے کا امکان ہے۔
اگر 10 اپریل بروز بدھ کو عید ہوتی ہے تو عید کی چھٹیاں منگل سے شروع ہوں گی، اس صورت میں حکومت کی جانب سے منگل سے جمعہ تک 4 چھٹیاں دی گئیں تو ویک اینڈ ملا کر کل 6 چھٹیاں بن جائیں گی۔
یاد رہے کہ عیدالفطر کے چاند کا حتمی اعلان مرکزی رویت ہلال کمیٹی کرے گی۔



















