Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ڈونلڈ لو کے بیان پر علی محمد خان کا حیران کن ردعمل سامنے آگیا

ڈونلڈ لو کے بیان پر پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علی محمد خان کا حیران کن ردعمل سامنے آگیا ہے۔

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علی محمد خان نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ڈونلڈ لو نے اس حکومت کی منجھی ٹھونک دی ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ 18 ماہ جھوٹ بولتے رہے کوئی سائفر نہیں ہے، اگر سائفر نہیں تو بانی پی ٹی آئی پر کس چیز کا کیس ہے؟ شہباز شریف اور اس حکومت پر آرٹیکل 63 ،62 لگنا چاہیے۔

علی محمد خان نے کہا کہ اسد مجید مایہ ناز ڈپلومیٹ تھے، ڈونلڈ لو کے بیان پر ردعمل دینا چاہیے، اسد مجید پر شہباز حکومت میں بہت دباؤ آیا ہوگا، سائفر نہیں تھا تو امریکی سفیر کو بلا کر ڈی مارش کیوں کرایا گیا؟۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ عدلیہ سے انصاف کی توقع ہے، بہت جلد سائفر کیس پر انصاف کریگی جس کے بعد بانی پی ٹی آئی 25 رمضان سے پہلے جیل سے باہر ہوں گے۔

متعلقہ خبریں