Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

صدر مملکت اور وزیر اعظم کی ہندو برادری کو ہولی پر مبارکباد

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے ہندو برادری کو رنگوں کے تہوار ہولی پر مبارکباد دی ہے۔

صدر پاکستان آصف علی زرداری نے ہولی پر ہندو برادری کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ہولی برائی کی شکست اورنیکی کی فتح پر خوشی کا تہوار ہے، ہندو برادری کی پاکستان کیلئے خدمات قابل ستائش ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کا آئین مذہبی آزادی کی ضمانت دیتا ہے، پاکستان تمام مذاہب سے تعلق رکھنے والے لوگوں کا ایک خوبصورت گلدستہ ہے۔

صدر مملکت نے مزید کہا کہ آئین سب مل کرملکی ترقی، خوشحالی باہمی اتحاد سے پاکستان کا نام روشن کریں۔

دوسری جانب وزیراعظم محمد شہباز شریف نے اپنے پیغام میں کہا کہ دنیا خصوصاً پاکستان میں ہندو برادری کو رنگوں کا یہ تہوار مبارک ہو۔

انہوں نے کہا کہ بطور پاکستانی ہمیں اپنے معاشرے کی کثیر النسلی، کثیر لسانی، کثیر ثقافتی اور کثیر المذہبی خصوصیات پر فخر ہے۔

وزیراعظم نے مزید کہا کہ آئیں ہم سب مل کر ملکی ترقی خوشحالی کے مشترکہ ہدف کے لئے کام کریں۔

متعلقہ خبریں