پاکستان تحریک انصاف کو ایک اور بڑا سیاسی جھٹکا لگ گیا ہے۔
سنی اتحاد کونسل، پی ٹی آئی کی مخصوص نشستوں سے متعلق پشاور ہائیکورٹ نے تفصیلی فیصلہ جاری کر دیا ہے۔
مخصوص نشستوں سے متعلق تفصیلی فیصلہ 30 صفحات پر مشتمل ہے، فیصلہ جسٹس ایس ایم عتیق شاہ نے تحریر کیا ہے۔
پشاور ہائیکورٹ کی جانب سے جاری کردہ فیصلے کے مطابق سنی اتحاد کونسل خواتین کی مخصوص نشستوں کی حق دار نہیں۔
تفصیلی فیصلے کے مطابق الیکشن کمیشن کا مخصوص نشستوں کی تقسیم کا فیصلہ آئین کے آرٹیکل اکاون کے مطابق ہے۔
فیصلے کے مطابق مقررہ وقت گزرنے کے بعد مخصوص نشستوں کی لسٹ جمع نہیں کرائی جاسکتی اور جنرل الیکشن میں ایک سیٹ بھی نہ جیتنے والی سیاسی جماعت مخصوص نشستوں کی اہل نہیں ہوسکتی۔
یاد رہے کہ پشاور ہائیکورٹ کے 5 رکنی لارجر بینچ نے 14 مارچ کو اس سے متعلق مختصر فیصلہ سنایا تھا۔



















