اسلام آباد: صدرِ مملکت آصف علی زرداری سے وزیر اعظم محمد شہباز شریف کی ملاقات ہوئی ہے۔
وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے اسلام آباد میں صدر آصف علی زرداری سے ملاقات کی جس میں ملک کی مجموعی سیاسی اور معاشی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات میں صدرِ مملکت اور وزیر اعظم نے ملک کو درپیش مسائل سے نکالنے کے مشترکہ عزم کا اظہار کیا۔
دوران ملاقات وزیر اعظم اور صدر آصف علی زرداری نے رمضان المبارک کے دوران عوام کو ریلیف پہنچانے کے اقدامات پر بھی گفتگو کی۔



















