Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

بارشیں برسانے والے سسٹم کی انٹری

ملک میں بارش برسانے والا سسٹم داخل ہوگیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش کا سلسلہ جاری ہے، فیصل آباد اور گردونواح میں جم کر بادل برسے جبکہ ساتھ ساتھ تیز ہوائیں بھی چلتی رہیں۔

ذرائع کے مطابق بارش کے باعث وسیع رقبے پر گندم کی تیار فصلیں تباہ ہوگئیں اور جگہ جگہ پانی بھی جمع ہوگیا ہے۔

لاہور کے مختلف مقامات پر بھی بارش ہوئی، جس کے بعد موسم خوشگوار ہوگیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج اور کل کوئٹہ، زیارت، پشین ،ژوب سمیت کئی اضلاع میں دھواں دھار بارش کا امکان ہے۔

دوسری جانب سندھ کی بات کی جائے تو کراچی میں گرمی بڑھ گئی ہے، آج بھی شہر کا پارہ 31 ڈگری تک جا سکتا ہے۔

متعلقہ خبریں