اسلام آباد: وزیر اعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدرات وفاقی کابینہ کا آج ہونے والا اجلاس ملتوی کردیا گیا ہے۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے سیکیورٹی صورتحال پر وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس طلب کیا تھا جو اب کل 28 مارچ بروز (جمعرات) کو ہوگا۔
ذرائع کے مطابق ملکی داخلی سلامتی کی صورتحال کا جائزہ لینے کے لئے کل اجلاس وزیراعظم کی زیر صدارت ہوگا۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ اجلاس میں وزارت داخلہ اور سیکیورٹی اداروں کی جانب سے امن و امان کی صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دی جائے گی اور مختلف منصوبوں پر کام کرنے والے چینی باشندوں کی سیکیورٹی کا جائزہ لیا جائے گا۔



















