Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پنجاب میں نارکوٹکس کنٹرول کیلئے 3 پولیس اسٹیشنز بنانے کی منظوری

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے نارکوٹکس کنٹرول کیلئے تین پولیس اسٹیشنز بنانے کی منظوری دے دی۔

وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کی زیر صدارت محکمہ ایکسائز ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹیکس کنٹرول کا جائزہ اجلاس ہوا جس میں اینٹی نارکوٹکس کیلئے نیا محکمہ بنانے کی تجویز پر اتفاق کیا گیا۔

اجلاس میں وزیراعلیٰ پنجاب نے موٹر وہیکلز کی رجسٹریشن پلیٹس کا بیک لاگ ختم کرنے کی ہدایت دی اور کہا کہ ان لوگوں کو ٹیکس نیٹ میں لایا جائے جو ٹیکس نیٹ میں نہیں ہیں، گھروں پر ٹیکس کو ریشنل آئز کرنے کی ضرورت ہے۔

مریم نواز شریف نے رینٹل ویلیو اور ڈی سی ریٹ کے مطابق ٹیکس میں فرق پر اسسمنٹ رپورٹ بنانے کی بھی ہدایت کردی اور ٹیکس کنسلٹنسی یونٹ قائم کرنے کی بھی منظوری دے دی۔

اجلاس میں صوبے میں اشیاء اور منشیات کی اسمگلنگ روکنے کیلئے 13 ایکسائز چیک پوسٹ قائم کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔

اجلاس کے دوران بریفنگ دی گئی کہ گاڑیوں کی ای رجسٹریشن کیلئے ای ٹاٹیٹل ڈاکومنٹ کا آغاز ہونے سے 12.5 فیصد ٹیکس کولیکشن میں اضافہ ہوا۔

اجلاس میں افیون فیکٹری کی بحالی کا جائزہ بھی لیا گیا اور اس دوران بتایا گیا کہ افیون فیکٹری کی بحالی سے فارماسیوٹیکل کے شعبے میں 900 ملین روپے کا فائدہ ہو گا۔

مریم نواز کو بریفنگ دی گئی کہ ایکسائز ڈیپارٹمنٹ دستک پروگرام کے ذریعے سروسز فراہم کرے گا، ایکسائز ڈیپارٹمنٹ سیف سٹی اتھارٹی کے ساتھ چالان کی ریکوری کیلئے کام کرے گا۔

واضح رہے کہ سابق سینیٹر پرویز رشید، ایم پی اے ثانیہ عاشق، چیف سیکریٹری، سیکریٹریز خزانہ، ایکسائز اور دیگر حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔

متعلقہ خبریں