اسلام آباد: سینیٹ کی 48 نشستوں پر ہونے والے انتخابات کیلئے انتخابی عملے کی تربیت مکمل کرلی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سینیٹ کے انتخابات کیلئے عملے کی ٹریننگ کا عمل مکمل کر لیا ہے، عملے کو دو روزہ ٹریننگ الیکشن کمیشن مرکزی سیکریٹریٹ میں دی گئی۔
الیکشن کمیشن کے ذرائع نے بتایا کہ ملک بھر سے تعلق رکھنے والے الیکشن کمیشن کے 35 افسران کو تربیت دی گئی تاہم الیکشن کمیشن کے افسران نے سینیٹ انتخابات کا حصہ بننے والے عملے کو ٹریننگ دی۔
ذرائع کے مطابق سینیٹ انتخابات میں بطور ریٹرننگ افسران اور پولنگ افیسر تعینات ہونے والے عملے کو ٹریننگ دی گئی۔
مزید پڑھیں: سینیٹ انتخابات کے لئے ضابطہ اخلاق جاری
الیکشن کمیشن کے ذرائع نے مزید بتایا کہ الیکشن کمیشن کے افسران نے عملے کو سنگل ٹرانسفریبل ووٹ سسٹم کی ٹریننگ دی۔
واضح رہے کہ پارلیمنٹ کے ایوان بالا سینیٹ کی مدت پوری ہونے کے بعد خالی ہونے والی 48 نشستوں پر انتخابات 2 اپریل کو ہوں گے۔



















