Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

حکومت کیلئے نئی مشکل؛ مولانا فضل الرحمان نے بڑا اعلان کردیا

جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے بڑا اعلان کردیا ہے۔

جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا اپنے ایک بیان میں کہنا ہے کہ جے یو آئی نے 8 فروری کے انتخابی نتائج مسترد کر دیئے ہیں اور عوامی اسمبلی کے نام سے 25 اپریل کو پشین بلوچستان میں پہلا جلسہ ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ کراچی سندھ میں 2 مئی، پشاور خیبر پختونخوا میں 9 مئی کو جلسہ ہو گا جبکہ پشاور جلسے کے بعد لاہور جلسے کی تاریخ کا اعلان کیا جائے گا۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ عوام کو ووٹ کے حق کے تحفظ کے لیے متحد کریں گے، جے یو آئی کا کوئی امیدوار ضمنی انتخابات میں حصہ نہیں لے گا اور ملک کو حقیقی اسلامی فلاحی و جمہوری ریاست بنانے کے لیے بھرپور جدوجہد کریں گے۔

جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ کا کہنا ہے کہ کارکن اللہ کریم سے مدد و نصرت مانگیں اور ابھی سے محنت شروع کر دیں، دیگر سیاسی جماعتوں سے بھی رابطہ کر رہے ہیں تاکہ عوام کی صفوں کو متحد کیا جا سکے۔

متعلقہ خبریں