Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

شناختی کارڈ بنوانے کے خواہشمند پاکستانیوں کیلئے بڑی خوشخبری

شناختی کارڈ بنوانے کے خواہشمند پاکستانیوں کیلئے بڑی خوشخبری آگئی ہے۔

نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے ارجنٹ درخواست پر شناختی کارڈ ڈلیوری کی مدت بغیر کسی اضافی فیس کے 23 دن سے کم کر کے صرف 15 دن کر دی ہے۔

 نادرا کا کہنا ہے کہ شہری شناختی کارڈ بنوانے کے لیے ارجنٹ درخواست کسی بھی نادرا آفس میں جمع کرائیں اور صرف 15 دن میں شناختی کارڈ حاصل کریں۔

اس سے قبل مختلف کیٹیگری کے شناختی کارڈ بنانے کے لیے نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی ( نادرا) نے نئی فیسوں کا اعلان کیا تھا۔

رواں ماہ سے لاگو ان فیسوں میں نارمل شناختی کی 750 روپے جبکہ ارجنٹ کی فیس 1500 وصول کی جارہی ہے، اس کے علاوہ ایگزیکٹو شناختی کارڈ بنانے کے لئے 2500 روپے چارج کیے جارہے ہیں۔

متعلقہ خبریں