رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین کا پاکستان میں عید سے متعلق اہم بیان سامنے آگیا ہے۔
رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مولانا عبدالخبیرآزاد نے سائنسی بنیاد پر رمضان کا چاند 29 کا ہونے کا امکان ظاہر کیا ہے۔
چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیرآزاد کے مطابق پاکستان میں عید الفطر بروز بدھ 10اپریل کو ہوسکتی ہے۔
مولانا عبدالخبیرآزاد نے کہا کہ سائنسی لحاظ سے چاند کی عمر 20 گھنٹے کے قریب اور زاویہ بھی 10 ڈگری ہوگا۔



















