Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

سینیٹ انتخابات؛ پنجاب اسمبلی کا ایوان پولنگ اسٹیشن میں تبدیل

سینیٹ انتخابات کے لئے پنجاب اسمبلی کے ایوان کو پولنگ اسٹیشن میں تبدیل کر دیا گیا ہے۔

اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان کی جانب سے پولنگ اسٹیشن کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق دو اپریل کو ہونے والے سینیٹ انتخابات کے لئے پنجاب اسمبلی کا ایوان پولنگ اسٹیشن ہوگا۔

نوٹیفکیشن میں مزید بتایا گیا کہ اسمبلی کے ایوان میں صبح نو سے شام چار بجے تک پولنگ ہوگی۔

واضح رہے کہ پارلیمنٹ کے ایوان بالا سینیٹ کی مدت پوری ہونے کے بعد خالی ہونے والی 48 نشستوں پر انتخابات 2 اپریل کو ہوں گے۔

متعلقہ خبریں