ارجنٹ شناختی کارڈ بنوانے والوں کیلئے بڑی خوشخبری آگئی ہے۔
نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی(نادرا) نے سوشل میڈیا سائٹ پر جاری پیغام میں کہا کہ ارجنٹ شناختی کارڈ کی درخواست پر ڈلیوری کی مدت بغیر کسی اضافی چارجز کے 23 دن سے کم کر کے 15دن کردی گئی ہے۔
نادرا حکام کا کہنا ہے کہ شہری ارجنٹ شناختی کارڈ صرف 15 دن میں حاصل کر سکیں۔

خیال رہے کہ نادرا نے مختلف کیٹیگری کے شناختی کارڈ بنانے کے لیے نئی فیسوں کا اعلان کیا تھا، نارمل شناختی کارڈ کیلئے 750 جبکہ ارجنٹ شناختی کارڈ کی فیس 1500 وصول کی جارہی ہے۔



















