Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

عید سے قبل عوام کے لیے بڑا تحفہ

خیبر پختونخوا کابینہ نے مستحق افراد کو عید پیکج دینے کی منظوری دے دی ہے۔

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا دوسرا اجلاس ہوا، جس میں صوبائی کابینہ اراکین، چیف سیکرٹری، آئی جی پی اور متعلقہ انتظامی سیکرٹریز نے شرکت کی۔

اجلاس میں ضم اضلاع میں پولیس کو گاڑیوں ودیگر جدید آلات کی فراہمی کیلئے اے ڈی پی اسکیم کی منظوری دی گئی، اسکیم کے تحت 7.67ارب روپے سے گاڑیاں اور جدید آلات خریدے جائیں گے۔

کے پی کابینہ کے اجلاس میں صوبے کے مستحق افراد کو عید پیکج دینے کی منظوری دے دی گئی، پیکج کے تحت ہر حلقے میں ایک ہزار مستحق افراد کو 10، 10 ہزار روپے دیئے جائیں گے، کے پی حکومت کے اس پیکج پر 1.15 ارب روپے لاگت آئے گی۔

اجلاس میں 2050 پولیس شہدا کے خاندانوں کو بھی10، 10 ہزار روپےعید پیکج دینے کی بھی منظوری دے دی گئی۔

اس کے علاوہ کے پی کابینہ نے سرکاری محکموں میں بھرتیوں کیلئے کمیٹی تشکیل دے دی اور ڈیجیٹل رائٹ آف وے پالیسی سمیت انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ، اسپیشل ٹیکنالوجی زون اتھارٹی کے معاہدے کی منظوری دی۔

متعلقہ خبریں