Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ہفتہ وار مہنگائی کے اعدادوشمار جاری

ادارہ شماریات نے ہفتہ وار مہنگائی کے اعدادوشمار جاری کردیئے ہیں۔

ادارہ شماریات کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق ہفتہ وار مہنگائی میں 0.09 فیصد کمی جبکہ سالانہ شرح 29.41 فیصد تک ریکارڈ کی گئی۔

رپورٹ کے مطابق گزشتہ ہفتے صرف چار اشیائے ضروریہ مہنگی ہوئیں، زندہ برائلر چکن 4.92 فیصد، انڈے 1.61 فیصد مہنگے ہوئے جبکہ چاول اور کپڑوں کی قیمت میں بھی معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

ادارہ شماریات کے مطابق ٹماٹر، پیاز، گندم آٹا، لہسن سمیت 18 اشیائے ضروریہ سستی ہوئیں اس کے علاوہ آلو، کیلے، دال چنا، چینی اور ایل پی جی کے نرخوں میں بھی کمی ریکارڈ کی گئی۔

متعلقہ خبریں