وادی نیلم میں بارش اور برفباری کا سلسلہ دوسرے روز بھی جاری ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق برفباری اور شدید بارش کے باعث علاقہ مکین گھروں میں محصور ہوگئے ہیں ، گلیشیئر آنے سے بالائی علاقوں کے رہائشی حالات کے رحم و کرم پر ہیں۔
طوفانی بارشوں سے ندی نالے بپھر گئے ہیں اور متعدد سڑکیں بھی بند ہوگئی ہیں۔
محکمہ موسمیات نے مزید دو روز تک بارش اور برفباری کی پیشگوئی کی ہے، دوسری جانب حکام نے مقامی افراد اور سیاحوں کو محتاط رہنے کی بھی ہدایات جاری کردیں۔



















