Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پاکستان میں عیدالفطر پر کتنی چھٹیاں ملیں گی؟ بڑی خبر آگئی

پاکستان میں عیدالفطر کے موقع پر چھٹیوں سے متعلق اہم خبر آگئی ہے۔

محکمہ موسمیات کی جانب سے رمضان المبارک 29 دن ہونے کی پیشگوئی کی گئی تھی، تاہم اگر یہ پیشگوئی سچ ثابت ہوتی ہے پھر عیدالفطر 10 اپریل بروزبدھ کو ہو گی۔

 ہر سال پاکستان میں عید سے ایک روز قبل تعطیلات کا آغاز ہوتا ہے، اس طرح 9 اپریل بروز منگل کو پہلی چھٹی ملنے کا امکان ہے، ممکنہ طور پر 9 اپریل سے 12 اپریل تک چار دن کی چھٹیاں مل سکتی ہیں۔

اس طرح منگل سے جمعہ تک عیدالفطر کی تعطیلات ہوں گی اس کے بعد ہفتہ اور اتوار کی سرکاری چھٹی ہوتی ہے، جس سے چھٹیوں کی تعداد چھ ہو جائے گی۔

متعلقہ خبریں