Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پاکستان میں عید الفطر کب ہوگی؟ رویت ہلال کمیٹی سے بڑی خبر آگئی

چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیرآزاد کا عید الفطر کے چاند سے متعلق اہم بیان سامنے آگیا ہے۔

چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیرآزاد نے سائنسی بنیاد پر عید کا چاند 29 کا ہونے کا امکان ظاہر کردیا، جس کے مطابق پاکستان میں عید الفطر بروز بدھ 10 اپریل کو ہوسکتی ہے۔

مولانا عبدالخبیرآزاد نے کہا کہ سائنسی لحاظ سے چاند کی عمر بیس گھنٹے کے قریب اور زاویہ 10 ڈگری ہوگا۔

چیئرمین رویت ہلال کمیٹی کا کہنا تھا کہ فواد چوہدری کو بھی کہا تھا کہ ہم سائنسی لوگوں کو مانتے ہیں لیکن وقت آنے پر چاند کا فیصلہ شہادت اور شریعت کے مطابق کریں گے۔

متعلقہ خبریں