Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

وزیراعلیٰ پنجاب کی مسیحی برادری کو ایسٹر کی مبارکباد

لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے مسیحی برادری کو ایسٹر کی مبارکباد دے دی۔

وزیر اعلیٰ مریم نواز نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ  ایسٹر کا تہوار خوشیاں تقسیم کرنے کا دن ہے، ایسٹر ہمیں ہمدردی، معافی اور سب کے لیے محبت کی اقدار سکھاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مسیحی برادری امن پسند اور قابلِ احترام ہے، قیام پاکستان سے تعمیر پاکستان کے منازل طے کرتے ہوئے مسیحی برادری کا کردار قابل ستائش ہے۔

مریم نواز نے مزید کہا کہ پاکستان بلا رنگ و نسل، مذہب، ذات اور عقیدے کے ہم سب کا وطن ہے، ایسٹر کا تہوار معاشرے میں ہم آہنگی اور انسانیت کے جذبے کو فروغ دے گا، دعا ہے کہ ایسٹر خوشی، امن اور خوشحالی لائے۔

متعلقہ خبریں