Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

مسیحی برادری کیساتھ ملکر پاکستان کی ترقی کیلئے کام کریں گے، عطاء تارڑ

لاہور: وفاقی وزیرِ اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ ہم مسیحی برادری کے ساتھ مل کر ملک کی ترقی و خوشحالی کے لئے کام کریں گے۔

وفاقی وزیرِ عطاء تارڑ نے ایسٹر کے موقع پر مسیحی برادری کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایسٹر کے موقع پر مسیحی برادری کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، مسیحی برادری نے بہت عزت اور تکریم دی۔

انہوں نے کہا کہ میں 70 ہزار مسیحی ووٹرز کا نمائندہ بن کر قومی اسمبلی میں آیا ہوں، قیام پاکستان میں مسیحی برادری کا اہم کردار ہے، مسیحی برادری نے ملک کی سلامتی، ملک کی بقاءاور ملکی ترقی کے لئے بے پناہ قربانیاں دیں۔

عطاء تارڑ نے کہا کہ ملکی سلامتی و بقاء میں مسیحی برادری کی خدمات ناقابل فراموش ہیں، مسیحی برادری کے حقوق کا تحفظ یقینی بنائیں گے۔

وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ پاکستان کے آئین میں سب کے حقوق برابر ہیں، ہم نے اتحاد اور ہم آہنگی کو فروغ دے کر معاشرے سے نفرتوں کا خاتمہ کرنا ہے، ہم مسیحی برادری کے ساتھ مل کر ملک کی ترقی و خوشحالی کے لئے کام کریں گے۔

متعلقہ خبریں