Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

عید الفطر کی چھٹیوں اور سرکاری ملازمین کے بونس کا وائرل نوٹیفکیشن اصلی ہے یا نقلی؟ حقیقت سامنے آگئی

عید الفطر کی چھٹیوں اور سرکاری ملازمین کے بونس سے متعلق وائرل نوٹیفکیشن کی حقیقت سامنے آگئی ہے۔

سیکریٹری خزانہ امداد اللہ کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا پر زیر گردش بنیادی تنخواہ کا15 فیصد عید الاؤنس کا نوٹیفکیشن جعلی ہے۔

جعلی نوٹیفکیشن میں عید کے موقع پر گریڈ 1 تا 22 کے ملازمین کو بنیادی تنخواہ کا15 فیصد دینے کا کہا گیا ہے، جس پر سیکشن آفیسر آر تھری فوزیہ حسین کے دستخط ہیں۔

دوسری جانب وزارت داخلہ کے ترجمان نے وضاحت کی ہے کہ حکومت نے عید الفطر کی تعطیلات کے حوالے سے کوئی فیصلہ نہیں کیا، سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والا نوٹیفکیشن جعلی ہے۔

ترجمان نے کہا کہ حکومت کی جانب سے چھٹیوں کا فیصلہ ہونے کے بعد وزارت داخلہ کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کیا جائے گا۔

یاد رہے انٹرنیٹ پر وائرل نوٹیفکیشن میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ حکومت نے 9 اپریل منگل سے 12 اپریل جمعے تک عید کی تعطیلات کا اعلان کردیا ہے۔

متعلقہ خبریں