عید الفطر کی چھٹیوں سے متعلق اہم خبر سامنے آگئی ہے۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر ایک جعلی نوٹیفکیشن سامنے آیا تھا جس میں دعویٰ کیا گیا کہ عید الفطر کے موقع پر 9 اپریل تا 12 اپریل یعنی منگل سے جمعے تک چھٹیاں ہوں گی۔
تاہم وزارت داخلہ حکام نے عید الفطر کی تعطیلات کے حوالے سے سوشل میڈیا پر زیر گردش خبروں کی تردید کردی ہے۔
وزارت داخلہ کے ترجمان نے کہا کہ انٹرنیٹ پر گردش کرنے والا نوٹیفکیشن ‘جعلی’ ہے، حکومت نے عید الفطر کی تعطیلات کے حوالے سے ابھی تک کوئی فیصلہ نہیں کیا۔
ترجمان نے کہا کہ حکومت چھٹیوں سے متعلق جو بھی فیصلہ کرے گی، اس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کیا جائے گا۔



















