پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد قیصر نے اہم اعلان کردیا ہے۔
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد قیصر نے کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جعلی صدر، جعلی وزیراعظم جعلی وزیراعلیٰ پنجاب مسلط ہے، پی ٹی آئی کے کارکن اگلے الیکشن کی تیاری کریں۔
انہوں نے کہا کہ وفاق کی حکومت اگر 6 مہینے بھی چلی تو یہ بہت بڑی بات ہوگی، ہمارے میڈیٹ کو چھیننے کیلئے انہوں نے ہر حربہ ہر طریقہ استعمال کیا، ہم عدالتوں سے امید لگا کے بیٹھے ہوئے ہیں۔
اسد قیصر نے کہا کہ ہمارا مینڈیٹ واپس نہیں ملا تو اس جعلی حکومت کو چلنے نہیں دیں گے، بانی پی ٹی آئی دنیا میں سب سے بڑا لیڈر بن کر ابھر رہا ہے، عوام کے پاس اختیار ہونا چاہیں کہ وہ جس کا انتخاب کریں، ہم قانون کی حکمرانی اور عوام کی بالادستی کیلئے جدوجہد کریں گے۔
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما نے کہا کہ امریکا سے آئے خط میں حکومت کو مبارکباد تک نہیں دی گئی لیکن یہ اسے اپنی بڑی کامیابی بنا کر پیش کررہے ہیں۔



















