Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

عید کا چاند کب نظر آئے گا؟ رویت ہلال کمیٹی سے اہم خبر

عید کے چاند سے متعلق رویت ہلال کمیٹی سے اہم خبر آگئی ہے۔

 چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد کی سربراہی میں وزارت مذہبی امور کا اجلاس 9 اپریل کو اسلام آباد میں طلب کر لیا گیا۔ جس میں شوال کا چاند دیکھنے کی شہادتیں وصول کی جائیں گی۔

کمیٹی ممبران، محکمہ موسمیات، سپارکو اور سائنس و ٹیکنالوجی حکام اجلاس میں شریک ہوں گے جبکہ زونل رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس مقررہ مقامات پر ہوں گے۔

واضح رہے اس سے قبل رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مولانا عبدالخبیرآزاد سائنسی بنیاد پر رمضان کا چاند 29 کا ہونے کا امکان ظاہر کر چکے ہیں۔

متعلقہ خبریں