ارجنٹ کیٹگری کا شناختی کارڈ بنوانے کے خواہشمندوں کیلئے خوشخبری آگئی ہے۔
نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے سوشل میڈیا سائٹ پر جاری پیغام میں کہا ہے کہ ارجنٹ شناختی کارڈ کی درخواست پر ڈلیوری کی مدت بغیر کسی اضافی چارجز کے 23 دن سے کم کر کے 15دن کردی گئی ہے۔
خیال رہے کہ نادرا نے مختلف کیٹیگری کے شناختی کارڈ بنانے کے لیے نئی فیسوں کا اعلان کیا تھا۔
لاگو نئی فیس کے مطابق نارمل شناختی کارڈ کیلئے 750 جبکہ ارجنٹ شناختی کارڈ کی فیس 1500 وصول کی جا رہی ہے۔



















