محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ 9 اپریل کو کراچی سمیت بلوچستان کے علاقے گوادر اور پسنی میں چاند نظر آنے کے امکانات ہیں۔
محکمہ موسمیات نے پاکستان میں رواں سال رمضان المبارک کا مہینہ 29 روزوں پر مشتمل ہونے، چاند منگل کو نظر آنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ نئے چاند کی پیدائش 8 اپریل کو رات 11 بج کر 21 منٹ پر ہو گی جبکہ 9 اپریل کو چاند کی عمر 19 سے 20 گھنٹے ہو جائے جس کی وجہ سے غروبِ آفتاب کے بعد چاند نظر آنے کا دورانیہ 50 منٹ سے زائد ہو گا۔
پیشگوئی کے مطابق 9 اپریل کو ملک کے زیادہ تر مقامات پر مطلع صاف ہوگا، البتہ شمالی علاقوں میں مطلع ابر آلود ہو سکتا ہے۔
واضح رہے کہ مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے عیدالفطر کا چاند دیکھنے کے لیے منگل 9 اپریل کو اجلاس طلب کر رکھا ہے۔



















