اسلام آباد: وفاقی حکومت نے عیدالفطر کی چھٹیوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔
وزیر اعظم محمد شہباز شریف کی منظوری کے بعد کابینہ ڈویژن کی جانب سے عیدالفطر پر سرکاری تعطیلات کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے۔
کابینہ ڈویژن کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق ہفتے میں 5 روز کام کرنے والے سرکاری دفاتر کے لئے 10 سے 12 اپریل تک عید کی تعطیلات ہوں گی جبکہ ہفتے میں 6 روز کام کرنے والے دفاتر کے لئے 10 سے 13 اپریل تک تعطیلات ہوں گی۔
واضح رہے کہ عید الفطر پر کل 4 سرکاری چھٹیوں کا اعلان کیا گیا تھا، تاہم وزیراعظم شہباز شریف نے گزشتہ روز عید الفطر تعطیلات کی سمری کی منظوری دی تھی۔



















