Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

4 پولیس افسران کے تقرر و تبادلے، نوٹیفکیشن جاری

پشاور: آئی جی خیبرپختونخوا پولیس اختر حیات خان نے 4 پولیس افسران کے تبادلوں کا اعلامیہ جاری کر دیا۔

آئی جی پولیس کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق ڈی پی او کولئی پالس کوہستان مختیار احمد کو ایڈیشنل آئی جی پولیس سی ٹی ڈی خیبرپختونخوا تعینات کردیا گیا ہے جبکہ ڈی پی او چترال اپر وقار احمد ایس پی کینٹ ٹریفک پشاور تعینات  کیے گئے ہیں۔

اس کے علاوہ امجد حسین کو ایس پی حویلیاں ایبٹ آباد سے ڈی پی او کولئی پالس کوہستان مقرر کردیا گیا ہے۔

اعلامیے میں مزید بتایا گیا ہے کہ ایس پی سیکیورٹی پشاور محمد عتیق شاہ کو ڈی پی چترال اپر تعینات کردیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں