وزیراعظم شہباز شریف کل سعودی عرب روانہ ہوں گے۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب کی دعوت پر عمرہ کی ادائیگی کے لیے روانہ ہوں گے، دورے کے دوران وزیراعظم کی سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات ہوگی۔
ملاقات کے دوران ریکوڈک پر سعودی عرب کی جانب سے ایک ارب ڈالر کی سرمایہ کاری متوقع ہے، وزیراعظم کے دورہ سعودی کے دوران مختلف ترقیاتی پراجیکٹس کو حتمی شکل دی جائے گی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شہبازشریف سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کو دورہ پاکستان کی دعوت بھی دیں گے۔



















