Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

صدر مملکت سے چیئرمین جوائنٹ چیفس جنرل ساحر شمشاد مرزا کی ملاقات

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری سے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا کی ملاقات ہوئی جس میں جنرل ساحر شمشاد مرزا نے صدرِ مملکت کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی۔

ملاقت میں چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی نے صدر مملکت کو ملکی سیکیورٹی صورتحال، مسلح افواج کی آپریشنل تیاریوں کے بارے میں آگاہ کیا۔

جنرل ساحر شمشاد مرزا نے ملاقت میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مسلح افواج اندرونی و بیرونی سیکیورٹی چیلنجز سے موثر انداز میں نمٹنے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔

دوران ملاقات صدر مملکت نے قومی سرحدوں کے دفاع، ملکی سماجی و اقتصادی ترقی میں مسلح افواج کے کردار کو سراہا اور کہا کہ پورا اعتماد ہے کہ سیکیورٹی فورسز اندرونی اور بیرونی سیکیورٹی چیلنجز پر کامیابی سے قابو پالیں گی۔

ملاقات میں دہشت گردی کی لعنت کو قوم کے تعاون سے جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے عزم کا بھی اظہار کیا گیا۔

متعلقہ خبریں