Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کابینہ کی نجکاری کمیٹی کا پہلا اجلاس کل طلب کرلیا

اسلام آباد: وفاقی وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کابینہ کی نجکاری کمیٹی کا پہلا اجلاس کل طلب کرلیا۔

ذرائع کے مطابق کابینہ کی نجکاری کمیٹی کے اجلاس میں 2 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جائے گا اور نجکاری پالیسی کی تشکیل کی سمری پیش کی جائے گی۔

ذرائع نے بتایا کہ نجکاری پروگرام کی موجودہ صورتحال کاجائزہ ایجنڈے میں شامل ہے جبکہ اجلاس میں نجکاری کےجاری پروگرام کی پیش رفت کا جائزہ لیا جائے گا۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ حکومت نے آئی ایم ایف کو نجکاری پروگرام پر کام تیز کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے، اس وقت 25 ادارے نجکاری کی فعال فہرست میں شامل ہیں، تاہم ہوا بازی شعبے کا ایک پی آئی اے نجکاری فہرست میں شامل ہے، فناننشل اور ریئل اسٹیٹ سے متعلق 4,4 ادارے نجکاری کے جاری پروگرام میں شامل ہیں۔

ذرائع کے مطابق انڈسٹریل سیکٹر کے 2 ادارے جاری نجکاری پروگرام کا حصہ ہیں اور توانائی شعبے کے 14 ادارے نجکاری کی فعال فہرست میں شامل ہیں۔

اس کے علاوہ نجکاری کے جاری پروگرام میں اسٹیٹ لائف انشورنس کارپوریشن شامل ہے جبکہ بلوکی، حویلی بہادر، گدو اور نندی پورپاور پلانٹس جاری نجکاری پروگرام کا حصہ ہیں اور تمام 10 سرکاری بجلی تقسیم کار کمپنیاں فعال نجکاری فہرست میں شامل ہیں۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ ہاؤس بلڈنگ فنانس کارپوریشن، فرسٹ ویمن بینک بھی نجکاری فہرست میں شامل ہیں جبکہ پاکستان انجینئرنگ کمپنی اور سندھ انجنئیرنگ لمیٹڈ فہرست میں شامل ہیں۔

متعلقہ خبریں