وزیراعظم کا کہنا ہےکہ دہشتگردی کی عفریت کے ملک سے خاتمے تک اس کے خلاف جنگ جاری رکھیں گے۔
وزیرِ اعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت ملک میں امن و امان کی صورتحال کے حوالے سے اعلیٰ سطحی اجلاس ہوا۔
وزیرِ اعظم نے وزارت داخلہ کو ملک میں دہشت گردی کے خاتمے اور صوبائی انسداد دہشتگردی ڈیپارٹمنٹس کی مزید بہتری کیلئے صوبوں سے تعاون بڑھانے کی ہدایت کر دی۔
وزیرِ اعظم نے ملکی سیکیورٹی بالخصوص مختلف منصوبوں پر کام کرنے والے چینی باشندوں کی سیکیورٹی کے حوالے سے اجلاسوں کی ہر ماہ خود جائزہ لینے کا فیصلہ کیا۔
وزیرِ اعظم نے تمام سیکیورٹی اداروں کو چینی باشندوں کی سیکیورٹی کو فول پروف بنانے کیلئے اقدامات کی بھی ہدایت کی۔
وزیرِ اعظم کی سیکیورٹی ایس او پیز کے باقاعدگی سے آڈٹ کیلئے ایک جامع لائحہ عمل بنانے کی ہدایت کی گئی۔
وزارت داخلہ نے اجلاس میں وزیرِ اعظم کو ملکی مجموعی امن و سلامتی کی صورتحال اور وزارت کی کارکردگی کے حوالے سے بریفنگ دی۔
اجلاس میں وفاقی وزیر داخلہ سید محسن نقوی، سیکیورٹی اداروں کے سربراہان اور متعلقہ اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔



















