Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پاکستان ریلوے کے حوالے سے اچھی خبر آگئی

پاکستان ریلوے کے حوالے سے اچھی خبر آگئی ہے۔

پاکستان ریلوے حکام کے مطابق پاکستان ریلوے کی آمدنی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے اور رواں مالی سال کے ابتدائی 9 ماہ میں ریلوے نے 66 ارب روپے کما لیے ہیں۔

 جبکہ رواں مالی سال کے اختتام تک یہ آمدنی 80 ارب سے زائد ہونے کے قوی امکانات ہیں۔

ریلوے کے پاس دس روز کا ڈیزل اسٹاک بھی موجود ہے جبکہ عید پر بلا تعطل ٹرین آپریشن کیلیے 15 لاکھ لیٹر ڈیزل خرید لیا گیا ہے۔

اس حوالے سے سی ای او پاکستان ریلوے عامر بلوچ نے کہا کہ اسپیشل ٹرینوں کی 100 فیصد بکنگ مکمل ہو گئی ہے اس لیے مسافروں کے مطالبے پر اسپیشل ٹرینوں میں اضافی کوچز لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

عامر بلوچ نے کہا کہ ریلوے نے 10 اپریل کو واجب الادا تنخواہ بھی پانچ روز قبل ہی بینکوں میں بھجوا دی ہے، اس سے قبل تنخواہیں تین تین ہفتے تاخیر کا شکار تھیں۔

متعلقہ خبریں